Masuk
Masuk
Masuk
Pilih Bahasa

tafsir: Taha 20:74

20:74
انه من يات ربه مجرما فان له جهنم لا يموت فيها ولا يحيى ٧٤
إِنَّهُۥ مَن يَأْتِ رَبَّهُۥ مُجْرِمًۭا فَإِنَّ لَهُۥ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ٧٤
اِنَّهٗ
مَنْ
یَّاْتِ
رَبَّهٗ
مُجْرِمًا
فَاِنَّ
لَهٗ
جَهَنَّمَ ؕ
لَا
یَمُوْتُ
فِیْهَا
وَلَا
یَحْیٰی
۟
Sesungguhnya barang siapa datang kepada Tuhannya dalam keadaan berdosa, maka sungguh, baginya adalah neraka Jahanam. Dia tidak mati (terus merasakan azab) di dalamnya dan tidak (pula) hidup (untuk dapat bertobat).
Tafsir
Lapisan
Pelajaran
Refleksi
Jawaban
Qiraat
Hadits
ایمان یافتہ جادوگروں پر فرعون کا عتاب ٭٭

بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ جادوگروں نے ایمان قبول فرما کر فرعون کو جو نصیحتیں کیں، انہیں میں یہ آیتیں بھی ہیں۔ اسے اللہ کے عذابوں سے ڈرا رہے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کا لالچ دلا رہے ہیں کہ گنہگاروں کا ٹھکانا جہنم ہے جہاں موت تو کبھی آنے ہی کی نہیں لیکن زندگی بھی بڑی ہی مشقت والی موت سے بدتر ہو گی۔

جیسے فرمان ہے «لَا يُقْضٰى عَلَيْهِمْ فَيَمُوْتُوْا وَلَا يُخَـفَّفُ عَنْهُمْ مِّنْ عَذَابِهَا ۭ كَذٰلِكَ نَجْزِيْ كُلَّ كَفُوْرٍ» ‏ [35-فاطر:36] ‏ ” یعنی نہ تو موت ہی آئے گی نہ عذاب ہلکے ہوں گے، کافروں کو ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں۔ “

اور آیتوں میں ہے «وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى * الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ * ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ» ‏ [87-الأعلى:11-13] ‏ ” یعنی اللہ کی نصیحتوں سے بے فیض وہی رہے گا جو ازلی بدبخت ہو جو آخرکار بڑی سخت آگ میں گرے گا جہاں نہ تو موت آئے نہ چین کی زندگی نصیب ہو۔ “

اور آیت میں ہے کہ «وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ ۖ قَالَ إِنَّكُم مَّاكِثُونَ» ‏ [43-الزخرف:77] ‏ ” جہنم میں جھلستے ہوئے کہیں گے کہ اے داروغہ دوزخ! تم دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں موت ہی دیدے “ لیکن وہ جواب دے گا کہ نہ تم مرنے والے ہو نہ نکلنے والے۔

صفحہ نمبر5293