ام حسب الذين في قلوبهم مرض ان لن يخرج الله اضغانهم ٢٩
أَمْ حَسِبَ ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَن لَّن يُخْرِجَ ٱللَّهُ أَضْغَـٰنَهُمْ ٢٩
اَمْ
حَسِبَ
الَّذِیْنَ
فِیْ
قُلُوْبِهِمْ
مَّرَضٌ
اَنْ
لَّنْ
یُّخْرِجَ
اللّٰهُ
اَضْغَانَهُمْ
۟
3

آخر میں کہا جاتا ہے کہ اللہ ستار ہے ، لیکن تم جو کچھ کر رہے ہو کہ اپنے اوپر اسلام کا جھوٹا لبادہ اوڑھے ہوئے ہو ، اس کو اللہ اتار سکتا ہے اس لیے اب بھی باز آجاؤ۔

ام حسب ۔۔۔۔ اللہ اضغانھم (29) ولو نشاء لا ۔۔۔۔۔ یعلم اعمالکم (30) ولنبلونکم حتی ۔۔۔۔۔۔ اخبارکم (31) (47 : 29 تا 31) “ کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے ، یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کے کھوٹ ظاہر نہیں کرے گا ؟” ہم چاہیں تو انہیں تم کو آنکھوں سے دکھا دیں اور ان کے چہروں سے تم ان کو پہچان لو۔ مگر ان کے انداز کلام سے تو تم ان کو جان ہی لوگے۔ اللہ تم سب کے اعمال سے خوب واقف ہے۔ ہم ضرور تم لوگوں کو آزمائش میں ڈالیں گے تا کہ تمہارے حالات کی جانچ کریں اور دیکھ لیں کہ تم میں مجاہد اور ثابت قدم کون ہیں ”۔